2 کروڑماسک کی چین برآمدگی کامعاملہ، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کو کلین چٹ مل گئی: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

By

 2 کروڑماسک کی چین برآمدگی کے معاملہ پر تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور  ایف آئی اے ذرائع کے مطابق   تحقیقات میں ظفرمرزاپرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، درخواست گزاراپنےالزام سےمتعلق کوئی شواہدپیش نہیں کرسکا۔

دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ظفرمرزاکاماسک برآمدگی کیلئےپرمٹ اجراسےتعلق ثابت نہیں ہوا،  ڈریپ نے 30 جنوری کوحفاظتی اشیاکی برآمدپرپابندی لگائی تھی تاہم ڈریپ نےماسک برآمدگی کیلئے چینی کمپنیوں کوپرمٹ جاری کیےتھے، ڈریپ نےماسک برآمدگی کی اجازت قواعد وضوابط کےتحت دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق  ایف آئی اے نےماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات روکنےکی سفارش کردی۔یاد رہے کہ فارماسسٹ نے 25 فروری کوایف آئی اےکودرخواست دی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News