کیا سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

By

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔نجی نیوز 

کے مطابق ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے متبادل طلب کرنے کا موقع نہیں ہوگا اس لیے تمام منتخب کرکٹرز کو ٹور کے اختتام تک ساتھ رہنا ہوگا، اسی لیے 25 سے 27 تک کھلاڑی ساتھ لیکر جائیں گے اس لیے دو وکٹ کیپرز کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی کو بھی میدان میں اتارسکیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ظاہر ہے کہ سرفراز احمد بھی منتخب ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین فارم خراب ہونے کی وجہ سے دباو¿ کا شکار تھے، ان کو وقفہ دیا کہ بھرپور تیاری کیلیے بہترین انداز میں کم بیک کرسکیں، بلا شبہ انہوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر بہت محنت کی ہے اور ہمارے پلان میں شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News