پورٹ اپرنس: پولیس نے ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث چار افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیٹی پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران چار افراد مارے گئے۔
دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔