لاہورکورونا وائرس کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مخیر حضرات سے اپیل کر دی ہے اور چاہنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیاہے
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ ”کورونا وائرس کے باعث پیدا ہوانے والے حالات کا ہم سب کو پتا ہے ، ان حالات میں سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ہم اپنا خیال رکھیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں اور خود کو صاف ستھرا رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسری اہم چیز یہ ہے کہ ہم باہر کے ملکوں کی بہت سی مثالیں دیتے ہیں ، باہر ملکوں میں درحقیقت جو چیز ہمیں اسلام نے سکھائی وہ اسے فالو کر رہے ہیں ،جب رمضان آتاہے تو وہ مسلمانوں کیلئے قیمتیں کم کر کے ریلیف دیتے ہیں ، ہم پر یہاں تھوڑے مشکل حالات آئے تو 20 فیصد امری طبقے نے مارکیٹ سے چیزیں لے کر اپنے گھروں میں جمع کر لی ہیں ، آج غریب آدمی اگر سینیٹائزر اور ماسک لینے جاتاہے تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے جسے وہ خرید نہیں پاتا کیونکہ کچھ بڑے لوگوں نے اپنے گھروں میں سب جمع کر لیاہے اور مل نہیں رہی ۔“
شاہد آفریدی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میری گزارش ہے کہ یہ وقت قوم بننے کا ہے ، میں بھی اس قوم کا بیٹاہوں اور مجھے اس ملک نے بہت عزت دی ہے اور آپ لوگوں نے بہت پیار دیاہے ، ہم یہاں پر چھوٹے چھوٹے گاﺅں میں جہاں ان کا روزگار حالات کی نذر ہو گیاہے ، میں راشن تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، میں اپنی کوشش کر رہاہوں اور آپ بھی کریں ۔