کورونا: صدر ٹرمپ نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

By

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے ہائیڈرو کلورو کین کے استعمال کا مشورہ دیتے ہوئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ یہ دوا استعمال کریں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ خود گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے یہی دوا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہائیڈرو کلورو کین استعمال کرنے کا مشورہ انہیں وائٹ ہاو¿س کے ڈاکٹروں نے دیا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ہائیڈرو کلوروکین ملیریا اور لوپس سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرنے کےلئے دی جاتی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہائیڈرو کلورو کین سے پوری طرح مطمئن ہیں اور اس کے متعلق انہوں نے اچھی باتیں سنی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News