کورونا سے جنگ،ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کے نام اہم پیغام 1

کورونا سے جنگ،ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کے نام اہم پیغام

By

لاہورکرکٹ کی دنیا کی ہردلعزیز شخصیت ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر پاکستانیوں کیلئے خاص  پیغام کے ساتھ میدان میں آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کیخلاف بنائے گئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فنڈ میں اپنا حصہ شامل کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کہنا تھاکہ  ’میرا یہ خاص پیغام پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے، آپ کے وزیراعظم نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔  انہوں نے کہا یہ مددپاکستان کی کورونا وائرس سے جنگ کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اور آ پ کے عطیات کسی کے کام آئیں گے۔

You may also like