چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بغیر مکینزم کے یوٹیوب چینلز کھولنے کا نوٹس لے لیا۔سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں ہوئی۔
چیف جسٹس قاسم خان نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر میکنزم کے یوٹیوب چینلز بنانے کا نوٹس لے لیا۔جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یوٹیوب چینل چل رہے ہیں اور یوٹیوب چینلز کون مانیٹر کرتا ہے؟