راولپنڈی عدالت نے ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایازکوجرم ثابت ہونے پرتین بار سزائے موت سنا دی۔مجرم سہہیل ایاز برطانوی عدالت سے بھی 4سال کی سزا کاٹ چکا ہے.
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت نے بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے کے جرم میں ڈارک ویب عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
ایڈیشن سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے سہیل ایاز کو تین مقدمات میں تین بار عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے شریک مجرم خرم کو بھی 7سال قید کی سزا سنائی۔