“چین چاہتا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے”

By

اسلام آباد : پاکستان کے ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے چین چاہتا ہے کہ اسلامی دنیا کی واحد نیوکلیئر پاور پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے۔

انگریزی جریدے دی نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چین نئے اتحاد کی تشکیل کیلئے پوری قوت صرف کر رہا ہے۔ بیجنگ تہران کے ساتھ 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاملہ فائنل کرنے والا ہے، اس کے ذریعے نہ صرف وہ مسلم ورلڈ میں قدم جمالے گا بلکہ اپنا اثرو رسوخ بھی بڑھائے گا۔

کچھ عرصہ پہلے ایک خلیجی ملک کے دباؤ کی وجہ سے پاکستان نے مسلم لیڈرز کی ملائیشیا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی۔ اس سربراہی اجلاس کی میزبانی اس وقت کے ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کر رہے تھے جس میں ترک صدر سمیت درجنوں ممالک کے سربراہان شریک ہوئے اور مسلم امہ کے موجودہ مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News