چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت، امریکا کاردعمل بھی آگیا

By

ہمالیہ ریجن لداخ کی وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوج میں تصادم اور اس دوران بیس انڈین فوجیوں کی ہلاکت پر امریکہ نے بھی ردعمل کااظہارکیاہے۔

امریکہ کی جانب سے جانی نقصان پر بھارت سے اظہارہمدردی کیاگیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ “ہم بھارت کے عوام سے چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہیں، ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ، ان کے رشتہ داروں اور خاندانوں کو اپنے غم میں یاد رکھیں گے”۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News