پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر کہاں؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

By

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر عائد پابندی میں کمی کے فیصلے کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر عائد پابندی میں کمی کے فیصلے کے خلاف سوئزرلینڈ کے شہر لوزین میں قائم کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کرے گا۔ یہ فیصلہ انڈی پینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی فیصلے کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے، جس کے مطابق ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے عمر اکمل پر عائد پابندی کو 36 ماہ سے کم کرکے 18 ماہ تک محدود کیا گیا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 7.5.4 کے تحت انڈی پینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے پر اپیل صرف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں ہی کی جاسکتی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بورڈ انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور وہ اس حوالے سے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پی سی بی کا ماننا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد بدعنوانی سے متعلق متعدد لیکچرز میں شرکت کرنے کے بعد عمر اکمل جیسا سینئر کرکٹر متعلقہ حکام کو رابطوں کے بارے میں آگاہ نہ کرنےکے نتائج سے بخوبی واقف تھا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں 5ماہ بعد میٹرو بحال کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کو عمر اکمل جیسے قدآور کرکٹر پر پابندی عائد کرتے ہوئے کوئی فخر نہیں ہوتا، لیکن ایک معتبر اور قابل احترام ادارے کی حیثیت سے ہمیں اپنے تمام سٹیک ہولڈرزکو ایک واضح پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے کہ ایسے کسی شخص سے ہمدردری کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا جوقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرے گا۔

پی سی بی، کھیلوں میں بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم کے تحت کھیلوں میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے قانون سازی سے متعلق مجوزہ مسودہ متعلقہ سرکاری حکام کو پیش کرچکا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے پاکستان میں موجودہ قانون سازی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ اس مسودے میں پی سی بی نے بدعنوانی، غیرقانونی جوڑ توڑ، شرط، میچ اور سپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنے کیساتھ ساتھ اس طرح کے جرائم میں مدد کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News