پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے نظر انداز کیے جانے والے سپورٹس کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھیلوں کے لیے پی ایس ڈی پی کے 2 نئے منصوبوں کا جائزہ لیا، ٹیلنٹ ہنٹ سکیم اور سپورٹس اکیڈمیز/اعلیٰ کارکردگی کے مراکز تیار کرنے کی سکیم۔

انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبے  ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اور ملک کے تمام فیڈریٹنگ یونٹس میں کئے جائیں گے،وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے نظر انداز کیے جانے والے سپورٹس کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے۔

You may also like