پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2لاکھ کے قریب، چوبیس گھنٹوں میں مزید 74 افراد جاں بحق، 86ہزار افراد صحت یاب

By

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3,138نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 74افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 33ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 3,138افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98ہزار 883ہو گئی ہے جبکہ 73 اموات کے ساتھ جاں بحق افراد کی کل تعداد 4,035جب کہ  تاہم 86ہزار 906افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

سب سے زیادہ کیسز

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 76ہزار 318تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 72ہزار 880، کے پی کے میں 24 ہزار 943، اسلام آباد میں 12ہزار 206، گلگت بلتستان میں 1417، بلوچستان میں 10ہزار 116ور آزاد کشمیر میں اب تک 1003افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News