ٹرمپ کے لیئے ‘پریشانی’ بڑی خبر آگئی

By

امریکا می صدارتی انتخابات میں کچھ ماہ کا عرصہ باقی ہے جب کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مدمقابل امیدوار جوبائیڈن کے درمیان مقابلے کی  پرجوش فضا قائم ہوچکی ہے۔

وبا کے باوجود دونوں امیدواروں نے صدارتی مہم کا آغاز کررکھا ہے تاہم ایسے میں امریکی رائے عامہ کے جائزوں سے ایسی خبر آئی ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ‘تکلیف’ کا باعث بن سکتی ہے۔

وائس آف امریکہ کے مطابق معروف اور شہرت یافتہ اداروں نے اب تک جو مختلف سروے کیے ہیں ان میں جو بائیڈن کو اپنے حریف  اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ ان میں قومی سطح کے سروے اور کانٹے کے متوقع مقابلے والی ریاستوں کے جائزے بھی شامل ہیں۔

ایک تجزیہ کار جیکب روباشکن کہتے ہیں کہ اب تک تو یہی نظر آرہا ہے کہ صدر ہار جائیں گے۔

پچھلے سال ستمبر میں یہ واضح نہیں تھا کہ جو بائیڈن ہی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہوں گے۔ اس وقت محض مفروضے پر کیے جانے والے سروے میں بائیڈن کو صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ساڑھے نو فی صد پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

فروری میں صدر ٹرمپ مواخذے کی کارروائی سے بچ نکلے اور ابھی کرونا وائرس کی وبا نےبھی اتنا زور نہیں پکڑا تھا، اس وقت بھی بائیڈن کو نو پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News