وزیر اعظم کے 4 قریبی ترین لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

By

 وزیر اعظم آفس کے سٹاف سے تعلق رکھنے والے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کے عملے کا معمول کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد سٹاف کے 4 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سٹاف کے چاروں ارکان کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آفس میں پہلی بار کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News