ورلڈ بینک کا پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان، یہ رقم کہاں خرچ کی جائے گی؟

By

 ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رقم مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے خرچ کی جائے گی۔

37 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ ورلڈ بینک میں سے ملنے والی رقم میں سے 20 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب میں صحت عامہ کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں 17 کروڑ ڈالر خیبر پختونخوا کے زرعی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان صحت اورتعلیم کےشعبےکی ترقی میں سنجیدہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News