نیشنل ٹی 20 کپ میں دھوم مچانے والے نوجوان بلے باز ذیشان ملک نے دل کی خواہش کا اظہار کر دیا 1

نیشنل ٹی 20 کپ میں دھوم مچانے والے نوجوان بلے باز ذیشان ملک نے دل کی خواہش کا اظہار کر دیا

By

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز ذیشان ملک نے کہا ہے کہ رواں سال فرسٹ الیون میں نام آتے ہی میں نے اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم کر لیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس کا پہلا مرحلہ آج ختم ہو جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، سنسنی سے بھرپور نیشنل ٹی ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے 10 میچوں میں 363 چوکے اور 137 چھکے لگ چکے ہیں۔ راولپنڈی کے 23 سالہ ذیشان ملک 192 رنز بناکر اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ اوپنر نے اتوار کو سندھ کے خلاف کھیلے گئے لیگ میچ میں 52 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیل کر ناردرن کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

You may also like