نئی نویلی انگلش باؤلنگ لائن اپ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، 141 پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

نئی نویلی انگلش باؤلنگ لائن اپ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، 141 پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

By

کارڈف: انگلینڈ کی نسبتاً نئی اور کم تجربہ کار ٹیم نے شاہینوں کے پرخچے اڑا دیے۔ پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس کو صرف 141 کے مجموعی سکور پر ڈھیر کردیا۔

انگلینڈ کی نئی ٹیم کو دیکھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حد سے زیادہ خود اعتمادی میں مبتلا ہوگئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پوری ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 141 رنز ہی بنا پائی۔

پاکستان ٹیم کو سب سے پہلا جھٹکا اوپننگ بلے باز امام الحق کی صورت میں اس وقت لگا جب وہ میچ کی پہلی ہی گیند پر کوئی بھی رن سکور کیے بغیر آؤٹ ہوکر چلتے بنے۔ ان کے بعد کپتان بابر اعظم خود میدان میں اترے لیکن ان کی کشتی دوسری ہی گیند پر ڈوب گئی۔ وہ بھی کوئی رن سکور کیے بغیر پویلین واپس لوٹے۔

You may also like