”میں نے زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا“

”میں نے زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا“

By

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، باؤلنگ کی رفتار 100کرنے کیلئے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے اور ہمیشہ ایسے کاموں سے دور رہا۔ 

اینٹی نارکوٹکس کی تقریب میں انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر بتایا کہ ڈرگز استعمال کرنے کی وجہ سے ایک انٹرنیشنل کرکٹر کا کیریئر ہی تباہ ہو گیا جبکہ انگلینڈ میں سکینڈل سامنے آنے سے قبل محمد عامر کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی تھی مگر بری صحبت نے ان کو نقصان پہنچایا۔

You may also like