موٹروے ایم 5پر حادثہ،ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق

By

موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کارالٹ گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی 92نیوزنے ریسکیوذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ ضلع رحیم یار خان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج پر پیش آیا۔کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔کار میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو بہاولپور سے رحیم یار خان جارہے تھے۔ریسکیو کے مطابق تمام زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News