موجودہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے شہباز شریف کا وطن واپسی کا اعلان، کب آرہے ہیں؟ خبر آگئی 1

موجودہ ملکی حالات دیکھتے ہوئے شہباز شریف کا وطن واپسی کا اعلان، کب آرہے ہیں؟ خبر آگئی

By

لندن  ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلاﺅ کے باعث ہفتہ کی رات کو لندن سے واپسی کا اعلان کیا ہے۔ وہ آج رات کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے بھائی کی علالت کے باوجود پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ وہ آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ہفتہ کی رات کو پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

You may also like