ملزم عابد نہ پکڑا گیا لیکن موٹر وے کیس کی کوریج پر پابندی لگا دی گئی ،پاکستانی حیران پریشان ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

ملزم عابد نہ پکڑا گیا لیکن موٹر وے کیس کی کوریج پر پابندی لگا دی گئی ،پاکستانی حیران پریشان ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

By

اسلام آباد :حکومت جانب سے بڑے بڑے دعووں کے باوجود تا حال موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی تو ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا لیکن پیمرا نے الٹا میڈ یا پر موٹروے کیس کی پابندی لگا دی ہے ۔پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ زیادتی سے متعلق کیس ہے جس کی میڈ یا کوریج سے زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے خاندان کی بدنامی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے چیئر مین پیمرااس کیس کی میڈ یا کوریج پر پابندی عائد کر رہا ہے ۔تمام سیٹلائٹ (نیوز اور کرنٹ افیئر)چینل مستقبل میں اس کیس سے متعلق کوریج نہ کریں بصورت دیگر متعلقہ چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

دوسری جانب موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی ایک مرتبہ پھر پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس عابد ملہی کو گرفتار نہیں کر پائی تاہم پولیس نے اب ننکانہ صاحب میں چھاپہ مارا ہے لیکن وہ اس بار بھی اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ملزم عابد ملہی اپنی سالی سے ملنے کیلئے ننکانہ صاحب آیا تھا جہاں خاتون نے محلے داروں کی مدد سے پولیس کواطلاع کی لیکن عابد ملہی پولیس اہلکاروں کودیکھنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس جو نہی پہنچی تو عابد قبرستان کے راستے فرار ہو ا ۔

You may also like