مسافر طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا

By

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ پی اے 34  فلوریڈا کے شہر میرامار میں گر کر تباہ ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے اپنی ٹریننگ مکمل کرلی تھی جس کے بعد وہ پرواز پر روانہ ہوا لیکن بدقسمتی سے یہ وقت اس کیلئے ٹھیک نہیں تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارے کو انتہائی نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ طیارہ اتنا نیچے اڑ رہا تھا کہ پائلٹ کا چہرہ صاف نظر آرہا تھا، لگتا ہے وہ سٹرک پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News