مریم نواز کا شہبازگل کو پہچاننے سے انکار لیکن کوئٹہ جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے یا نہیں؟ سب بتادیا

مریم نواز کا شہبازگل کو پہچاننے سے انکار لیکن کوئٹہ جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے یا نہیں؟ سب بتادیا

By

کوئٹہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ، عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے ، شہباز گل نامی شخص کو نہیں جانتی یہ کون ہے ؟میاں محمد نواز شریف کوئٹہ جلسے سے انشاءاللہ اور بالکل خطاب کریں گے ، میاں محمد نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے بلوچستان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سی پیک میں اس کا بڑا حصہ رکھا ، سلیکٹڈ کی حرکتیں اور گھبراہٹ بتا رہی ہے کہ انہیں ہمارا نہیں بلکہ اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پہنچے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

You may also like