ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھی اپنی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا،مرکزی بینک کے مطابق سال 2026 میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائی جائے گی ۔
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کرنسی سمیت مالیاتی خدمات کے شعبے کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے بھی اقدامات کریں گے ، مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا سالوشنز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔
سعودی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ 2023تا 2026 منصوبے کا حصہ ہے ، اس دوران خود کو دنیا کے 10 سر فہرست مرکزی بینکوں میں شمار کرانے کا ہدف ہے ۔