” لوگ کاروں پر سفر کر رہے ہیں اور غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے” پنجاب حکومت نے ایک اور فیصلہ سنا دیا

By

 پنجاب حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا جبکہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کی اجازت دیدی گئی ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔اجلاس میں آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے، ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے اور بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News