قربانی کا بکرا بنانے کی روش چھوڑنی ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ

قربانی کا بکرا بنانے کی روش چھوڑنی ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ

By

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، قربانی کا بکرا بنانے کی روش کو ترک کرنا ہوگا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی، علاقائی اور اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ فورم کو پاک افغان سرحدی صورتحال کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مغربی سرحد کی سیکیورٹی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔

You may also like