کوئٹہ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے دل دکھائے گئے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین آمیز خاکے لٹکائے گئے ۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس کا ذکر اللہ نے بلند کردیا، اس کی حرمت میں قیامت تک کوئی کمی نہیں آئے گی۔