عید سے پہلے ٹرانسپورٹ کھولنے کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے پردیسیوں کو خوشخبری سنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

By

عید سے پہلے ٹرانسپورٹ کھولنے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے شہر سے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عید سے قبل ٹرانسپورٹ کو کھولنا ہے یا نہیں پنجاب حکومت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عید پر ٹرانسپورٹ کھولنے کا حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ کونسل پر چھوڑ دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کو عید پر محدود وقت کے لئے کھولا جاسکتا ہے لیکن ٹرانسپورٹ کو اگر کھولا گیا تو ایس او پیز کے تحت ہی کھولا جائے گا،حتمی فیصلہ ایک سے دو روز میں کرلیا جائے گا ،لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے عید سے قبل شہرسے باہر جانے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی بھی تیاریاں شروع کردیں گئیں ہیں،گزشتہ روزٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کودے دی گئی تھی۔ایس او پیزمیں تجویز کیا گیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلے ماسک،گلوز پہنیں اوراپنے پاس سینٹائزربھی رکھیں گے،مسافرکھانستےاورچھیکنتےہوئےٹشوپیپرکااستعمال کریں گےجبکہ ایک دوسرے  سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News