عید الفطر کےموقع پرمریم نواز شریف نےاپنےوالدکا پیغام دیتےہوئے ن لیگی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

By

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے عید الفطر کے موقع پر اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی کارکنوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے اپنے والد کا  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی رمضان المبارک میں کی جانے والی تمام عبادات کو قبول فرمائے, اپنی رحمت سے سے تمام انسانیت کو اس وبا سے محفوظ رکھے اور تمام بیمار لوگوں کو شفا عطا کرے، بے شک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے،آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک۔”سپین کی چڑیا ” نامی  ٹویٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر حال میں اللّہ کا بے انتہا شکر،یہ عید پچھلی عید سے بہت بہترہے، گزشتہ عیدوں پر میاں صاحب جیل میں تھے،ظلم کی اس رات کو ختم ہونا ہے اور ضرور ہونا ہے،اللّہ ہمیں خیر سے ملائے گا جلد انشاءاللّہ ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News