عمران خان افغانستان سے معافی مانگو کیونکہ افغان سفیر کی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی ، مریم نواز

عمران خان افغانستان سے معافی مانگو کیونکہ افغان سفیر کی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی ، مریم نواز

By

مظفر آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا ءپر مطالبہ کیا کہ ”وزیر اعظم افغانستان سے معافی مانگیں کیوں کہ افغان سفیر کی بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری تھی ،وزارت داخلہ کہتی ہے کہ وہ اس لئے اغواءہوئی کیوں کہ اکیلی باہر نکلی تھی ۔

مریم نواز نے حویلی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ سی پیک پر چین نے کام بند کر دیا ہے ، داسو ڈیم پر دس چینی افراد حملے میں مارے جاتے ہیں ، چین جو منصوبے لا رہا تھا وہ اب ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہا ہے ، ان کی کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہے کہ افغان سفارتکار کی بیٹی اغواءہو جاتی ہے اور یہ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ،کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے ، صرف اس وقت کشمیر کا جعلی وکیل بننے کا دعویدار عمران خان کمزور ہے ۔

You may also like