طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین نے بلیک باکس ڈی کوڈ کر لیا لیکن اس کا ڈیٹا اب کہاں ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

By

 فرانسیسی ماہرین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس ڈی کوڈ کر لیا  اور ذرائع کے مطابق بلیک باکس سے ڈی کوڈ کیا گیا ڈیٹا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئرکموڈورعثمان غنی شواہد لےکر پی آئی اے کی پروازسے 7جون کو فرینکفرٹ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔خیال رہے کہ ایئرکموڈورعثمان غنی فرانس میں ایئربس کی ٹیم کےساتھ پی آئی اے طیارہ حادثےکی تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا دائرہ کار ایئر ٹریفک کنٹرولر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔سی اے اے ذرائع کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے لاہور ایئر پورٹ سے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News