طیارہ حادثہ، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور بلیک باکس کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

By

 ماڈل کالونی میں گرکر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے۔

چند روز قبل ائیر بس ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھا کیے جہاں ماہرین کو طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی ملاجسے طیارہ حادثے کے تفتیشی بورڈ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کا ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے جس کی پاکستانی حکام کی سفارش پر جانچ پڑتال جاری ہے۔ذارئع کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں اہم آلات کی جانچ اس ہفتے تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈیٹا سے تحقیقات میں مدد ملے گی جس کے لیے دونوں تحقیقاتی اداروں کا باہمی اتفاق سے کام جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News