صوبائی وزیر سندھ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

By

 صوبائی وزیر سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی کر دی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سے قومی اسمبلی کے ممبر آغا رفیع اللہ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ بلوچ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے جو آج انتقال کر گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک محنتی اور بہادر پارٹی رہنماءتھے جن کی کمی پورا کرنا بہت مشکل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News