شیخ رشید کے ایک بیان نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، بھارتی میڈیا "رونے" لگا

شیخ رشید کے ایک بیان نے بھارت میں تہلکہ مچادیا، بھارتی میڈیا “رونے” لگا

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ایک بیان نے بھارتی میڈیا کی سٹی گم کردی۔

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو اس میں روایتی جنگ کی گنجائش کم ہوگی، یہ  خونی، ایٹمی اور فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ پاکستان کے پاس پرفیکٹ ، کیلکولیٹڈ ہتھیار ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہتھیار انڈیا کے مسلمانوں کو بچا کر نشانہ لگائیں گے، پاکستان آسام تک بھارت کو نشانہ بناسکتا ہے، پاکستان کے پاس روایتی جنگ کی گنجائش نہیں ہے اس لیے ہندوستان کو پتا ہے کہ ان کے ساتھ جو ہوگا وہ ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News