شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

By

کراچی)کورونا وائرس کھلاڑیوں پر بھی وار کرنے لگا۔پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز شاہد خان آفریدی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا ہے کہ’’ میں جمعرات سے طبیعت میں بہتری محسوس نہیں کررہا تھا۔ جسم میں شدید درد اور بے چینی محسوس کررہا تھا۔ کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا۔قوم سے جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کےپھیلاو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2551 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ پنجاب سرفہرست ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News