سیاہ فام شخص کے قتل نے سپر پاور کو ہلاکررکھ دیا،کئی امریکی شہروں میں کرفیو نافذ

By

اپنے آپ کو سپر پاور کہلوانے والا امریکہ کوروناکی تباہ کاریوں کے دوران ایک نئی مصیبت میں پڑ گیا۔ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل  نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا۔ کئی نمایاں شہروں میں پرتشدد ہنگاموں ، احتجاجی مظاہروں اور جلاو گھیراو کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کرفیو اس وقت عائد کیاگیا جب صدر ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود  امریکا میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

لاس اینجلس, اٹلانٹا، فلاڈیلفیا جیسے بڑے شہر اس وقت کرفیو کا شکار ہیں۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News