سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری، اس میں ایسا کیا لکھا تھا کہ اداکار کے والد کے وکیل بھی میدان میں آگئے، سوال اٹھا دیا

سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری، اس میں ایسا کیا لکھا تھا کہ اداکار کے والد کے وکیل بھی میدان میں آگئے، سوال اٹھا دیا

By

ممبئی (ویب ڈیسک) خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں مسلسل نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں جبکہ سی بی آئی ہر پہلو سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز سی بی آئی کی جانب سے سوشانت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ خودکشی معاملے کی تحقیقات سی بی آئی نے شروع کردی ہے، اسی دوران گزشتہ روز سوشانت کی سات صفحات پر مشتمل پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے، جو کہ پانچ ڈاکٹروں کی ٹیم نے لکھی ہے۔سی بی آئی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سوشانت کی گردن پر 33 سینٹی میٹر کے گہرے نشان تھے، ان کی زبان باہر نہیں ہوئی تھی اور ان کے دانت بھی بالکل ٹھیک تھے جبکہ جسم پر کوئی چوٹ کے نشان بھی نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق سوشانت کی آنکھوں کی پلکیں جزوی طور سے کھلی ہوئی تھیں اور جسم کے کسی بھی حصہ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی۔ اس کے علاوہ ان کے منہ یا کان سے جھاگ یا خون نہیں نکل رہا تھا، سوشانت کے سب ہی داخلی اعضاءصحیح تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشانت کی گردن کی گولائی 49.5 سینٹی میٹر تھی، گلے کے نیچے 33 سینٹی میٹر کا لمبا گہرا نشان تھا جبکہ رسی کا نشان ہڈی سے 8 سینٹی میٹر نیچے تھا۔

سوشانت کے گلے کے دائیں جانب نشان کی موٹائی ایک سینٹی میٹر تھی جبکہ گلے کی بائیں جانب نشان کی موٹائی 3.5 سینٹی میٹر تھی۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کا نہیں بتایا گیا ہے، اس حوالے سے سوشانت کے والد کے وکیل وکاس سنگھ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ان کی موت کا وقت کیوں نہیں درج ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News