سابق امریکی صدر باراک اوباماکی کی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید،آئندہ الیکشن کے حوالے سے بڑااعلان کردیا

سابق امریکی صدر باراک اوباماکی کی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید،آئندہ الیکشن کے حوالے سے بڑااعلان کردیا

By

امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے اقدامات پر شدید تنقیدکی ہے۔

ایک نجی ٹیلی فون کال میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف امریکی ردعمل کو تباہ کن قراردیاہے۔اور آئندہ الیکشن میں جو بائیڈن کی کامیابی یقینی بنانےکیلئے بڑا کردار اداکرنے کے عزم کااظہارکیاہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کی ایک نجی ٹیلی فون کال لیک ہوئی ہے جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ میں قانون کی حکمرانی دا و پر لگی ہے۔  اپنی تنظیم میں کام کرنے والے کارکنوں سے کیے گئے ٹیلی فونک خطاب میں باراک اوباما نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں وہ ڈیموکریٹس کے امیدوار جوبائیڈن کی بھرپور حمایت کریں اور ان کی کامیابی یقینی بنانے میں مدد کریں۔

اوباما نے یہ بھی کہا کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی حمایت میں ایک بڑا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

سی این این کے مطابق باراک اوباما کے یہ نئے ریمارکس ایک ایسی کال میں دیے گئے، جس کا مقصد بائیڈن کی مہم میں کام کرنے کے لیے سابقہ ​​عملے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

 خیال رہے ٹرمپ کی جانب سے کئی بار اوباما اور ان کی جماعت پر تنقید کی گئی ہے تاہم سابق صدر نے کبھی ردعمل نہیں دیا اس لیے ان کے اس بیان کو امریکی میڈیا میں اہمیت دی جارہی ہے۔

خیال رہے 

دنیا میں متاثرین کی کُل تعداد 40 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور عالمی سطح پر کم از کم دو لاکھ 79 ہزار 313 افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News