”رن وے پر لینڈنگ کے بعد دوبارہ ٹیک آف کیوں کیا“طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں نیا سوال اٹھ گیا

By

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے طیارے کو ہونے والا حادثہ غفلت تھی یا کسی غلطی کا نتیجہ تحقیقات جاری ہیں۔سول ایوی ایشن کے ذرائع نے طیارے کے رن وے کو چھونے کی تصدیق کردی، طیارے نے دن 2 بجکر 20 منٹ پر پہیے کھلے بغیر رن وے پر لینڈ کیا، پھر پائلٹ نے دوبارہ ٹیک آف کرلیا۔

دوبارہ ٹیک آف کا حکم کس نے دیا اس کی تحقیقات کپتان کی کنٹرول ٹاور سے ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کریش لینڈنگ سے رن وے پر کافی چنگاریاں بھی اٹھیں، ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ہی جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہو۔اس سے پہلے حادثے میں بچ جانےوالے مسافر محمد زبیر نے بھی بتایاتھا کہ جہاز تھوڑا سا رن وے پر چلا پھر پائلٹ نے جہاز اوپر اڑا لیا، 10 سے 15 منٹ جہاز اوپر ہی رہا پھر پائلٹ نے دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کی لیکن دو سے تین منٹ بعد طیارہ کریش کرگیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News