بیجنگ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فونک گفتگو میں سنکیانگ میں ویغور مسلمانوں پر جبر اور تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کیا اور دو طرفہ تعلقات سمیت سنکیانگ میں ویغور مسلمانوں کے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سنکیاگ کے ویغور مسلمانوں کو بھی چین کے دیگر شہریوں کی طرح پرامن اور آزادانہ ماحول میں رہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔