دنیا کی سب سے پیاری بچی میں کورونا وائرس کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی 1

دنیا کی سب سے پیاری بچی میں کورونا وائرس کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

By

دوشنبے  دنیا کی سب سے پیاری بچی قرار پانے والی اناھیتا ہاشم زادے کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

وسط ایشیائی ملک تاجکستان سے تعلق رکھنے والی آناھیتا ہاشم زادے کو دنیا کی سب سے پیاری بچی قرار دیا جاتا ہے ۔ دنیا بھر میں ان کے ہزاروں مداح ہیں جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے 7 لاکھ کے قریب لوگ فالو کرتے ہیں۔

آناھیتا ہاشم کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہورہی تھیں کہ اس پیاری سی بچی کو بھی کورونا وائرس کے موذی مرض نے آن لیا ہے۔ یہ خبر سن کر بہت سے لوگوں بالخصوص دنیا بھر میں والدین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا لیکن اب اس خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

آناھیتا کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ان کی والدہ چلاتی ہیں جنہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔ آناھیتا کی والدہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ میں اپنے مداحوں اور دوستوں کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ حال ہی میں ایک ویڈیو اور تصویر مختلف ویب سائٹس اور انسٹاگرام پر نظر آرہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ اناھیتا کو کورونا ہوگیا ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ خود بھی آگاہ رہیں اور دوسروں کو بھی مطلع کریں کہ اناھیتا بالکل صحت مند ہے اور میرے ساتھ بالکل محفوظ ہے، مہربانی کرکے جھوٹی خبریں پھیلانا بند کریں

You may also like