دنیا وائرس کی لپیٹ میں ، کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

By

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 706 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 25 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 12 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 56 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News