حکومت سے کہیں گے وہ عالمی سطح پر ایران پر پابندیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرے ،شہباز شریف کا ایرانی سفیر کو خط،کورونا سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس 1

حکومت سے کہیں گے وہ عالمی سطح پر ایران پر پابندیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرے ،شہباز شریف کا ایرانی سفیر کو خط،کورونا سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

By

اسلام آباداپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف نے ایران کے سفیرسید علی حسینی کو خط تحریر کیاجس میں ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے،شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت پاکستان سے کہیں گے کہ وہ عالمی سطح پر ایران پر پابندیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے ایران کے سفیرسید علی حسینی کو خط تحریر کیا ہے ،شہبازشریف نے خط میں کہاہے کہ ایران کے برادر عوام کو کورونا سے درپیش مشکلات کا جان کر دلی دکھ ہوا،ہمیں کوروناکے مشترکہ چیلنج اوربحران کا سامنا ہے، جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے خط میں کہاہے کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کورونا کی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے ،کورونا کے مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے ،ایران پرپابندیاں ناقابل قبول اور درپیش چیلنج کے مقابلے میں رکاوٹ ہیں ۔

You may also like