تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ، وجہ بھی سامنے آگئی

By

ٹوکیو: عالمی منڈی میں جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی  ہے اس کے ساتھ ہی رواں ہفتے تیل کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا سامنے آنا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق  امریکہ اور اس کے علاوہ جن ممالک نے لاک ڈاون بحال کیے ہیں ان کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ جمعہ کو برطانوی خام تیل کی قیمت میں سینٹ یا اعشاریہ 6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ اس کی فی بیرل قیمت 42.10ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت اعشاریہ آٹھ فیصد یعنی تینتیس سینٹس کی کمی کے ساتھ 39.29ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News