بھارت کے معروف اداکار ” سوشانت سنگھ “ کی لا ش گھر سے برآمد، گزشتہ رات دوستوں کے ساتھ کیا کچھ کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

By

متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارت کے معروف ترین 34 سالہ اداکار ” سوشانت سنگھ “ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ، سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔ابتدائی رپور ٹ میں پولیس نے بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ گزشتہ چھ مہینے سے ذہنی تناﺅ میں تھے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور کوئی خط بھی نہیں ملا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا ذرائع سے کہناہے کہ گزشتہ رات سوشانت سنگھ نے اپنے کچھ قریبی دوستوں کو گھر پر پارٹی کیلئے بلایا تھا تاہم ابھی تک ان کے دوستوں کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔گھر کے ملازموں کا کہناہے کہ وہ رات کو کافی دیر سے سویا تھا اوروہ بالکل بھی حیران نہیں ہوئے کیونکہ وہ اکثر دیر تک سوتا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ جب وہ دوپہر تک نہیں اٹھے تو ہم نے کمرے کا دروازہ بجایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا جس پر ہم نے پھر سوشانت ک دوستوں کو ٹیلیفون کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ سوشانت کے دوستوں نے آ کر کمرے کا دروازہ توڑا تو آگے سے ان کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی دکھائی دی ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور ان کے جاننے والوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے ۔اداکار سوشانت سنگھ نے بالی ووڈ میں ” کائی پو چی “ فلم سے ڈیبیو کیا تاہم اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ کافی پسند کیے جانے والے اداکار تھے ۔انہوں نے آخری فلم ”چھیچھورے “ کی ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News