بلوچستان میں کرونا وائرس سے خوفزدہ لوگوں نے قرنطینہ مرکز جلا دیا ،تشویشناک انکشاف سامنے آگیا 1

بلوچستان میں کرونا وائرس سے خوفزدہ لوگوں نے قرنطینہ مرکز جلا دیا ،تشویشناک انکشاف سامنے آگیا

By

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے خوفزدہ لوگ اپنے علاقوں میں قائم ہونے والے قرنطینہ مراکزپر حملے کر رہے ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے ۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حاجی کیمپ میں ایک حکومتی بلڈنگ کو قرنطینہ مرکز بنا یا گیا جسے لوگوں نے آگ لگا دی ،لوگوںکو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ قرنطینہ مراکز صرف زائرین کے لیے نہیں ہیں بلکہ صوبے کے متاثرہ لوگ بھی یہاںآئیںگے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی،جرمنی اور امریکہ نے کرونا وائرس کو شروع میں سنجیدہ نہیں لیا جس کی وجہ سے انہیں بہت نقصان ہوا ،بد قسمتی سے پاکستان میں بھی عوام اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی ۔ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم لوگ دس دن کے لیے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ۔

You may also like