بارودی مواد سے بھرے دو ڈرونز کی سعودی عرب پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

By

 یمن سے سعودی عرب کے رہائشی علاقوں کی جانب داغے گئے باردو بردار ڈرونز کو اتحادی افواج نے مار گرایا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صوبے عسیر کے شہر خمیس مشیط میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے دو ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔ سرحدوں کو حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے محفوظ بنانے کے لیے سعودی ایئر ڈیفنس مستعد ہیں۔

سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل المالکی نے مزید کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی عسکریت پسندوں کو غیر مسلح کرنے تک جاری رہے گی، فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے اور اتحادی افواج کو کامیابیاں مل رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

You may also like

Hot News