ایلکس ہیلز کورونا وائرس کا خوفناک تجربہ بھول نہ سکے، صحت یاب ہونے کے کافی عرصے بعد حیران کن انکشاف کر دیا 1

ایلکس ہیلز کورونا وائرس کا خوفناک تجربہ بھول نہ سکے، صحت یاب ہونے کے کافی عرصے بعد حیران کن انکشاف کر دیا

By

نگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ایلکس ہیلز کورونا وائرس کا خوفناک تجربہ بھلا نہ پائے جو ایک بار پھر وطن چھوڑنے اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کوئی اس بیماری میں مبتلا ہو، پورا مہینہ کمزوری اور تھکن محسوس کرتا رہا۔ 

 تفصیلات کے مطابق انگلش سٹار کرکٹر ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے پاکستان میں موجود تھے جس دوران ان کی طبیعت ناساز ہوئی اور وہ مارچ میں لاک ڈاﺅن لگنے سے پہلے ہی وطن واپس لوٹ گئے جہاں ان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہو گئی، وہ اس عالمگیر موذی وباءسے نجات کے بعد وہ دوبارہ سے کھیل میں واپس لوٹ چکے ہیں اور اب آسٹریلوی بگ بیش لیگ ٹیم سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جبکہ وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔

ایلکس ہیلز ابھی تک مہلک وباءسے دوچار رہنے کا اپنا خوفناک تجربہ بھول نہیں پائے جن کا کہنا ہے کہ وہ میرے لئے انتہائی مشکل وقت تھا، اس وائرس کی جو سخت علامات تھیں وہ تو 3 یا 4 دن رہیں مگر میں 3 ہفتوں تک تھکن اور کمزوری محسوس کرتا رہا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی اور اس وائرس کا شکار ہو، جب میں اس سے دوچار ہوا تب کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ اس وائرس کی وجہ سے سونگھنے اور ذائقہ چکھنے کی صلاحیت بھی معطل ہوجاتی ہے، میرے ساتھ تقریباً ایک ماہ تک ایسا ہوا اور تب میں سمجھتا تھا کہ میرے ساتھ کوئی اور مسئلہ ہے، میں نے ریڈ وائن کی 6 بوتلیں لیں اور ایک کے بعد ایک کھول کرگھونٹ بھرتا لیکن کوئی ذائقہ محسوس نہیں ہوتا تھا اور میں سمجھتا تھا کہ یہ خراب ہے، مجھے کوئی ذائقہ ہی محسوس نہیں ہوتا تھا لیکن چند ہفتوں کے بعد جب میں نے دوبارہ وائن کا گھونٹ بھرا تو وہ بہترین تھی۔

You may also like