ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ہنگامی قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ہنگامی قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

By

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کے علاج اور غریبوں کی مدد کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے ایمرجنسی امدادی قرض کا بندوبست کیا ہےجس کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق  یہ رقم ادویات اور طبی آلات کی خریداری، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News